تہران، شہید ایرانی صدر و دیگر حکام کی آخری رسومات کی ادائیگی

ویب ڈیسک: ایرانی صدر شہید ابراہیم رئیسی اور ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے دیگر اعلیٰ سرکاری حکام کی آخری رسومات کی ادائیگی شروع کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق شہید ابرہیم رئیسی کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے اس وقت نصف ملین سے زائد افراد ایران کے شہر تبریز میں موجود ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے سینئر اہلکار بھی اس وقت تبریز شہر میں موجود ہیں اور انہوں نے بھرپور انداز میں شہید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
یاد رہے کہ تبریز میں شہید ایرانی صدر و دیگر حکام کی آخری رسومات میں 5 لاکھ سے زائد ایرانی شہری شریک ہیں۔

مزید پڑھیں:  جوڈیشل کمپلیکس چارسدہ کے سامنے فائرنگ، 3 افراد قتل، 5 زخمی