280944 8265304 updates 1

وزارت خارجہ میں کورونا کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ میں کورونا کیسزکی تصدیق کرتے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے وزارت خارجہ میں کورونا کیسزکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تمام پازیٹو کیسز والے لوگوں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ کیسز آنے کے بعد متعلقہ ایس او پیزکا نفاذ کردیا گیا ہے جب کہ وزارت خارجہ نے کم ازکم افرادی قوت پر کام کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

مزید پڑھیں:  وفاقی حکومت کا اہم قدم:خواتین کا استحصال روکنے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ
مزید پڑھیں:  صوبائی اسمبلی کی اجازت کے بعد آپریشن عزم استحکام کی اجازت دی جائیگی

ذرائع کے مطابق دفترخارجہ میں گزشتہ ہفتے کورونا کے 5 کیسزسامنے آئے تھے۔ ان میں 2 افسران اور تین اسٹاف کے لوگ تھے۔