آئی ایم ایف کا ڈو مور مطالبہ رنگ لے آیا، بجٹ میں مہنگائی بڑھنے کا خدشہ

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف کے ساتھ سابق اور موجودہ مذاکرات میں صرف ڈومور کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔ اس تناظر میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اشیائے خوردونوش مہنگی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے سیلز ٹیکس کی چھوٹ مزید کم کرنے کا مطالبہ کر دیا جس کے بعد اب بجٹ میں پتی، چینی، چاول اور آٹا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔
بجٹ میں دودھ، چائے کی پتی اور چینی سمیت آٹا و دیگر اجناس مہنگی ہونے کا امکان ہے جس سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان امڈ آئیگا۔
آئی ایم ایفکی جانب سے زیرو ریٹڈ سیل ٹیکس سیکٹر پر 5 سے 10 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کا بھی مطالبہ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد:پاک فوج کو گرفتاری اور لاٹھی چارج کےاختیارات مل گئے