3جون سےملک بھرکےمخصوص اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز

7 روزہ انسداد پولیو مہم ملک بھر کے 66 اضلاع میں چلائی جائیگی، خیبر پختونخوا کے 32، سندھ کے 16، بلوچستان کے20 اور پنجاب کے 6 اضلاع شامل۔
ویب ڈیسک: ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 3 جون سے کیا جائیگا جو کہ 9 جون تک جاری رہیگی۔
اس دوران ملک کے تمام صوبوں کے 66 مخصوص اضلاع میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
وزارت صحت حکام کے مطابق انسداد پولیو مہم 36 اضلاع میں مکمل جبکہ 30 اضلاع میں جزوی طور پر چلائی جائے گی۔
اس دوران مخصوص اضلاع میں 5 سال تک عمر کے ڈیڑھ کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق 7 روزہ انسداد پولیو مہم میں خیبر پختونخوا کے 32، سندھ کے 16، بلوچستان کے 20 اور پنجاب کے 6 اضلاع میں بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائینگے۔
اس دوران اسلام آباد سمیت افغان پناہ گزین کیمپس اور افغان بارڈر سے متصل یو سیز میں بھی انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی۔
محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ پولیو سے ملک کو پاک کرنا مشن ہے اور والدین اس مشن کے تحت اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ بچے عمر بھر کی موذی بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی باکسر محمد وسیم نے عالمی رینکنگ فائٹ میں فتح حاصل کرلی