پولیس نے ویتنام سفیر کی اہلیہ کو 4 گھنٹوں میں ڈھونڈ نکالا

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں لاپتہ ہونیوالی ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کو پولیس نے 4 گھنٹوں میں دھونڈ نکالا۔
اس حوالے سے ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں اور سیلولر ٹیکنالوجی کی مدد سے 7 ٹیمیں ویتنام کی اہلیہ کی تلاش میں لگی تھیں۔
اسلام آباد پولیس نے ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کو 4 گھنٹوں کی تیز ترین کارروائی کے دوان دھونڈنے کے بعد انہیں شوہر کے ہمراہ گھر روانہ کردیا۔
اس قدر بہترین اور تیز ترین کارروائی پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کا سراہا۔
یاد رہے کہ ویتنام کے سفیر نوین تئین فونگ کی اہلیہ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتہ ہو گئی تھیں۔ ان کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو ہیلپ لائن 15 پر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق مارگلہ پولیس سٹیشن نے لاپتہ ہونیوالی ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کی تلاش شروع کر دی تاہم 4 گھنٹوں کی تیز ترین کارروائی کے دوران ہی انہیں تلاش کر لیا۔
اس سلسلے میں پولیس کی 3 ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جو سیف سٹی کیمروں اور دیگر ذرائع سے تلاش میں مصروف تھیں۔

مزید پڑھیں:  حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کردی، اعلامیہ جاری