لکی مروت، دکان سے غیرقانونی اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد، ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ کی بھاری کھیپ اسلحہ ڈیر کی دکان سے برآمد کر لی جبکہ اس موقع پر ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے سٹاک رجسٹر میں انٹری نہ ہونے اور سٹاک کے ساتھ غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر کارروائی کی گئی۔ اس دوران اسلحہ ڈیلر محمد سبحان کو گرفتار کر کے اس کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ اسلحہ کی دکان سے 28 پستول، ایک عدد بارہ بور کلاشنکوف، ایک عدد کلاکوف، 4 شاٹ گن رپیٹر اور ایک بندوق برآمد کی گئی ہیں۔
اس کے ساتھ کلاشنکوف اور پستول کے 44 میگزین، M4 کے میگزین 4عدد اور سینکڑوں کی تعداد مِیں مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کئَے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت نے بھی امن و امان کے لئے فوج طلب کرلی