ظاہرشاہ طورو

گندم خریداری میں کرپشن کی باتیں کرپٹ لوگ کررہے ہیں ،ظاہرشاہ طورو

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورونے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گندم کی خریداری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیاہے اس حوالے سے کرپشن کی باتیں کرپٹ لوگ ہی کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اس بار گندم کی خریداری میں کرپٹ لوگوں کی چیخیں نکل گئی ہیں،چیخنے والے چیختے رہے،چور دروازے سے کسی کو اندر آنے نہیں دیا گیا۔
صوبائی وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ گندم کی خریداری میں پارٹی اور رشتہ داری سب کو بالائے طاق رکھا ۔
انہوں نے کہا کہ وزارت بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ کی امانت ہیکرپشن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، چاہیے وزرات ہی کیوں نہ چلی جائے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملے تیز،3ہسپتالوں کی سروسز معطل