شدید گرمی

ملک بھر میں 15جون تک شدید گرمی پڑنے کا امکان

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 15جون تک شدید گرمی پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ ایک دن وقت کے بعد درجہ حرارت مزید بڑھنے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج بھی گرمی کا راج رہنے کا امکان ہے جبکہ 15 جون تک موسم زیادہ گرم رہ سکتا ہے۔
لاہور میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جائے گا جبکہ اسلام آباد اور پشاور میں 44، کراچی میں 42 ڈگری سینٹی کی گرمی محسوس کی جائے گی۔
اس کے علاہ بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان، فیصل آباد، سرگودھا، نواب شاہ، سکھر اور حیدر آباد سمیت سندھ اور پنجاب کے متعدد اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ رہے گا۔
آندھی یا بارش کی صورت میں بھی درجہ حرارت میں زیادہ فرق نہیں پڑے گا جبکہ ایک ہفتے تک گرمی کی لپیٹ میں رہنے والے سندھ اضلاع کا درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری تک نیچے آگیا تاہم گرمی کا زور برقرار ہے۔
ادھر گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں آج کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔
مزید برآں محکمہ موسمیات کے مطابق جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون کا آغاز ہوگا جس کے سبب بالائی اور شمالی علاقوں میں بارش کا اسپیل بھی درجہ حرارت میں کمی لائے گا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملے تیز،3ہسپتالوں کی سروسز معطل