پیپلز پارٹی

پیپلز پارٹی نے پنجاب کابینہ میں 3وزارتیں مانگ لیں

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی نے پنجاب کابینہ میں مسلم لیگ ن سے 3وزارتیں مانگ لیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں توسیع کے لیے مسلم لیگ ن نے اتحادی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ بیک ڈور رابطے شروع کر دیئے۔
مسلم لیگ ن کو پیپلزپارٹی اور آئی پی پی سے پاور شئیرنگ فارمولا طے کرنے میں مشکلات پیش ،دونوں جماعتیں ہی حکومتی جماعت کی خواہش سے زیادہ وزارتیں لینے پر بضد نظر آ رہی ہیں۔
ن لیگی قیادت پنجاب حکومت میں پیپلز پارٹی کو 2 اور آئی پی پی کو ایک وزارت دینا چاہتی ہے لیکن پیپلز پارٹی پنجاب میں 3 وزارتیں لینے پر بضد ہے۔
دوسری جنب پنجاب حکومت اپنے موجودہ وزرا کی کارکردگی کے متعلق رپورٹس کی بنیاد پر ردوبدل کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔
پنجاب میں اب تک کارکردگی نہ دکھانے والے وزرا کے قلمدان بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے پاور شئیرنگ فارمولا سے متعلق 2 رکنی کمیٹی بات چیت کر رہی ہے،صوبائی اور وفاقی کابینہ میں شمولیت کا حتمی فیصلہ بلاول بھٹو زرداری کے فیصلے سے مشروط ہو گا۔

مزید پڑھیں:  لوئر کوہستان میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری، 3 افراد جاں بحق