آگ بھڑک اٹھی

مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی

ویب ڈیسک:اسلام آباد میں مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ کے 36اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ڈپٹی کمشنراسلام آباد کا کہنا ہے کہ آگ خیبرپختونخوا کی حدود میں لگی ہے، آگ کیاسلام آباد کی حدود میں داخلے کو روکنے کے لیے فائر والز بنالی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ آگ روکنے میں کے پی حکومت کے ساتھ مشترکہ کاوشیں کر رہی ہے، آگ پر ایک گھنٹے میں قابو پا لیا جائیگا۔
دوسری جانب سماہنی، آزاد کشمیر کے جنگل میں بھی آگ لگ گئی جس نے جنگل کے وسیع رقبیکو لپیٹ میں لے لیا۔
محکمہ جنگلات کے اہل کاراور مقامی افراد آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں:  غیرقانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائیگی:اسلام آباد ہائیکورٹ