نریندر مودی

لوک سبھا انتخابات :نریندر مودی نے اپنی فتح کا دعویٰ کردیا

ویب ڈیسک: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے لوک سبھا کے انتخابات کا ساتواں اور آخری مرحلہ مکمل ہوتے ہی اپنی فتح کا دعویٰ کردیا گیا ۔
بھارت میں لوک سبھا کے ساتویں اورآخری مرحلے کیلئے 8 ریاستوں کی 57 نشستوں پر ووٹنگ کے بعد انتخابات کا مرحلہ ختم ہوگیا،ووٹنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے تک جاری رہا۔
انتخابات کے نتائج کا اعلان 4جون کو کیا جائے گا تاہم سرویز ایجنسیز اور بھارتی میڈیا کی جانب سے ایگزٹ پول جاری کردیے گئے ہیں۔
ری پبلک بھارت میٹرکس کی جانب سے جاری کردہ ایگزٹ پول کے مطابق حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور دیگر جماعتوں کے اتحاد پر مشتمل نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے)کو 543 میں سے 353سے 368 نشستیں ملنے کا امکان ہے
کانگریس پر مشتمل اتحاد انڈیا کو 118 سے 133نشستیں مل سکتی ہیں اور دیگر کو 43 سے 48سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔
ایگزٹ پول کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کرکے حکمران اتحاد کی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بہت اعتماد سے کہہ سکتاہوں کہ بھارت کی عوام نے ریکارڈ تعداد میں حکمران اتحاد کو دوبارہ منتخب کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موقع پرست اپوزیشن اتحاد ووٹروں سے جڑنے میں ناکام رہا، اپوزیشن اتحاد ذات پرست، فرقہ پرست اور بدعنوان ہے۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت جے شنکرکے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کررہی ہے ، بیرسٹرسیف