فپواسا کا وزیراعلیٰ کو خط

پشاور:فپواسا کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو خط،صوبائی ایچ ای سی کے قیام کا مطالبہ کردیا

ویب ڈیسک: فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا ) نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو خط لکھ کر صوبائی ایچ ای سی کے قیام اور جامعات کیلئے معقول بجٹ رکھنے کا مطالبہ کردیا ۔
فپواسا کے خط میں کہا گیا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کو اپنا ہائر ایجوکیشن کمیشن بنانے کی ہدایت کی گئی لیکن واضح احکامات کے باوجود 14سال میں کے پی حکومت نے صوبائی ایچ ای سی نہیں بنائی۔
خط میں مطالبہ کیا گیا کہ جامعات کو خسارے سے نکالنے کے لئے 50 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا جائیکیونکہ وفاق نے صوبے کے جامعات کے فنڈز روک رکھے ہیں ۔
خط میں کہا گیا ہے کہ صوبائی چارٹر فنڈ کی بندش کے باعث جامعات مالی بحران کا شکار ہیں اور اس وقت جامعات کو مالی خسارے سے نکالنے کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے لہٰذا اس حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں ۔

مزید پڑھیں:  ڈی چوک احتجاج، جڑواں شہروں میں نظام زندگی بحال ہونے لگی