ارجنٹ پاسپورٹ

اوور سیز پاکستانیوں کو ارجنٹ پاسپورٹ 7روز میں جاری کرنے کا حکم

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اوورسیز پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس حوالے سے لندن میں پاسپورٹ اور نادرا سنٹرز کا دورہ کیااور کہا کہ نارمل پاسپورٹ دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کو 30 روز میں جاری ہوگا اس پالیسی کا اطلاق دنیا بھر میں موجود تمام پاکستانی مشنز پر ہوگا۔
اس وقت اوورسیز پاکستانیوں کو نارمل پاسپورٹ 4 ماہ جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ ڈیڑھ ماہ میں مل رہا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاسپورٹ میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں، مقرر کردہ مدت کے اندر پاسپورٹ جاری نہ ہوا تو متعلقہ افسران کے خلاف ایکشن لوں گا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ کی مقررہ مدت میں فراہمی یقینی بنانے کے لئے مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا جس کی سربراہی پی ایس او اے ایس پی شہر بانو کریں گی۔

مزید پڑھیں:  سپیکر صوبائی اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر کیساتھ مشترکہ اجلاس، اہم فیصلے متوقع