عارف علوی

حمود الرحمن کمیشن رپورٹ پڑھنےکامشورہ کون سی غداری ہے،عارف علوی

ویب ڈیسک: سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ پڑھنے کا مشورہ دینا کون سی غداری ہے، کبھی آپ کو کھیلنے کے لیے 9مئی مل جاتا ہے، اب آپ کو کھیلنے کیلئے حمود الرحمن کمیشن رپورٹ مل گئی ہے ۔
کراچی میں انصاف لائرز فورم سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں عارف علوی نے کہا کہ عمران خان نے صرف حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ پڑھنے کا کہا، کچھ غلط نہیں کیا،موجودہ صدر نے استثنیٰ لیا ہوا ہے، میں پیش ہوتا تھا، مجھ پر بندوقیں سپلائی کرنے کا مقدمہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری نہیں آئے گی جب تک لوگوں کا آپ پر اعتماد نہیں ہو گا، معیشت کو تباہ نہ کریں، کیا ایم کیو ایم کراچی سے جیت سکتی ہے؟۔
عارف علوی نے بانی پی ٹی آئی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو بات کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی قائم کرو، عمران خان کو رہا، مینڈیٹ واپس، ظلم و زیادتی بند کرو۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بدلہ لینے والا نہیں، سابق وزیر اعظم قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کی گرفتاری:پی ٹی آئی وکلا کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ