خاصہ دارفورس شہدا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا خاصہ دارفورس شہدا کے بچوں کو پولیس میں بھرتی کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے سابق خاصہ دارفورس کے شہدا کے بچوں کو پولیس میں بھرتی کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ضم اضلاع کے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے جلد پورے کریں گے، ضم اضلاع کیلئے آئندہ بجٹ میں وعدے سے زائد فنڈز مختص کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع میں سرمایہ کاری کیلئے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کو دعوت دی ہے،اتنے ترقیاتی کام ہوں گے جو ضم اضلاع کی تاریخ میں پہلے نہیں ہوئے۔
ترقیاتی کاموں کے معیار پر نظر رکھنا عوام کی ذمہ داری ہے،کہیں پر کوئی ترقیاتی کام معیاری نہیں ہو رہا تو عوام کام کو فوری روکیںعوام میری ٹیم ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ منشیات اور کرپشن کے خاتمے کیلئے میرا دست و بازو بنیں،وفاقی حکومت ضم اضلاع کے پورے پیسے ادا نہیں کر رہی، صوبے کے حقوق کے حصول کیلئے عوام میرا ساتھ دیں۔

مزید پڑھیں:  حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کردی، اعلامیہ جاری