لاپتا افراد کے کیسز

اسلام آباد ہائی کورٹ :لاپتا افراد کے کیسز کی سماعت براہ راست نشر ہوگی

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کے کیسز کی ہونے والی سماعت براہ راست نشر ہوگی جس کے لئے لائیو اسٹریمنگ لنک جاری کردیاگیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ اپڈیٹ کردی گئی ہے جس پر لائیو اسٹریمنگ کا لنک دے دیا گیا ہے جس کے لئے ہائیکورٹ کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی طرف سیلائیو اسٹریمنگ کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے لاپتا افرادکے کیسز لائیو اسٹریم کرنے کی ہدایات دی تھیں اور عدالت نے احمد فرہاد بازیابی کیس کی گزشتہ سماعت کی بھی لائیو اسٹریمنگ کاحکم تھا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں بھی بعض کیسز کی سماعت براہ راست نشر کی گئی تھی جس میں سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کے صدارتی ریفرنس کی سماعت بھی براہ راست نشر کی گئی۔

مزید پڑھیں:  جڑواں شہر دوسرے روز بھی سیل، اسلام آباد میں فوج کا گشت