پرویز الٰہی

غیرقانونی بھرتیوں کاکیس: پرویز الٰہی آج عدالت پیش نہیں ہوں گے

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری الٰہی آج عدالت میں پیش نہیں ہوں گے جس کے لئے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی گئی ۔
سابق وزیراعلیٰ کی جانب سے عدالت میں ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کردی گئی جبکہ چودھری پرویز الٰہی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی عدالت میں جمع کرادیا گیا۔
دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹرز نے پرویز الٰہی کو مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دے رکھا ہے ، ڈاکٹرز نے دل اور بلڈ ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کررکھی ہے ۔
استدعا ہے کہ عدالت پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے ۔

مزید پڑھیں:  9 مئی مقدمات: شاہ محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی