پولیس مقابلہ

چارسدہ میں پولیس مقابلہ ،1 اشتہاری ہلاک ،ایک کو گرفتار کرلیا گیا

ویب ڈیسک: چارسدہ میں پولیس اور اشتہاریوں کے درمیان مقابلہ ،1 اشتہاری ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے بیلہ گئی اتمانزئی میں مجرمان اشتہاریوں پر چھاپہ مارے ملزان نے پولیس کودیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی گئی ۔
پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک مجرم اشتہاری ہلاک جبکہ ایک کو با مسلح گرفتار کرلیا گیا ۔
گرفتار ہونے والے اشتہاری کی شناخت محمد صدیق عرف فوجی کے نام سے ہوئی جس سے ہلاک ہونے والے کا نام ملک تاج بتایا۔
پولیس کے مطابق دونوں مجرمان اشتہاری ناظم جان ولد احسان سکنہ غنی خان روڈ کے قتل میں مطلوب اور دونوں ملزمان اجرتی قاتل وڈکیت تھے۔

مزید پڑھیں:  بیروت پر اسرائیلی فضائی حملوں میں شدت، 25 افراد شہید