خصوصی پرواز

خیبر پختونخوا حکومت کی خصوصی پرواز بشکیک سے 287افراد کو لے کر پشاور پہنچ گئی

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت کی پانچویں اور آخری خصوصی پرواز بشکیک سے طلبہ سمیت 287افراد کو لے کر پشاور ائیر پورٹ پہنچ گئی۔
ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے پشاور ائیر پورٹ پر خود استقبال کیا،صوبائی کابینہ اراکین اور ممبران قومی و صوبائی اسمبلی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پر وطن واپس پہنچنے والے طلبہ نے وزیراعیٰ علی امین زندہ باد اور پی ٹی آئی زندہ باد کے پر زور نعرے لگائے۔
خیبر پختونخوا حکومت کی پانچ خصوصی پروازوں کے ذریعے طلبہ سمیت تقریباً 1500افراد کو وطن واپس لایا گیا۔
پانچ خصوصی پروازوں پر 14 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی ہے، ان طلبہ میں خیبر پختونخوا کے علاوہ پنجاب، سندھ اور آزاد کشمیر کے طلبہ بھی شامل ہیں۔
صوبائی حکومت کی طرف سے ان طلبہ کو اپنے اپنے علاقوں تک پہنچانے کے لئے ٹرانسپورٹ کا بھی خصوصی بندوبست کیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ریسکیو 1122 کے ڈرائیور وسٹاف گرفتار، گاڑیاں قبضہ