عطاء اللہ تارڑ

ٹویٹ پر ایف آئی اے کی انکوائری جاری ہے،عطاء اللہ تارڑ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ٹویٹ پر ایف آئی اے کی سیریس انکوائری جاری ہے، پاکستان کی سالمیت پر حملہ کرنے کے بیان کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔
فاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ نوازشریف نے کبھی پاکستان کے خلاف بات نہیں کی، مولانا فضل الرحمان کا بیان ابھی دیکھا نہیں، جائزہ لوں گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کسی کو بھی پاکستان کے خلاف بات نہیں کرنی چاہئے، ہم نے کبھی نہیں کہا ہم اقتدارمیں نہ رہے تو پاکستان ٹوٹ جائے گا۔
عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ آزاد گروپ بنا کر سنی اتحاد کونسل والے مخصوص نشستیں نہیں لے سکتے، سنی اتحاد کونسل نے لسٹ ہی نہیں دی، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں کیسے مل سکتی ہیں؟ ۔
اگلی پیشی میں ہمارے فارم 45 جمع ہوجائیں گے، ہم اپنے کیس کا دفاع بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  ضلعی انتظامیہ ملاوٹ مافیا کےخلاف متحرک، 2ہزار لیٹر موبل آئل برآمد