آزادی مارچ

آزادی مارچ:عمران خان اور شاہ محمود قریشی2مقدمات میں بری

ویب ڈیسک: آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور دفعہ 144کی خلاف کے 2مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت متعدد رہنماؤں کو بری کر دیاگیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور دفعہ 144کی خلاف ورزی پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی۔
علی محمد خان اور اسد عمر اپنے وکلا نعیم حیدر پنجوتھا، سردار مصروف ایڈووکیٹ اور آمنہ علی ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا اور عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت اسد عمر ،علی محمد خان، مراد سعید کو بھی مقدمات سے بری کر دیا۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی و دیگر رہنماں کے خلاف تھانہ گولڑہ میں دو مقدمات درج تھے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں جھڑپ: لیفٹیننٹ کرنل سمیت6جوان شہید ،6دہشت گرد ہلاک