عدت نکاح کیس

جج کی درخواست منظور، عدت نکاح کیس دوسری عدالت منتقل

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج کی درخواست منظور کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس دوسری عدالت کو منتقل کردیا ۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے جس میں اسلام آبادہائیکورٹ نے کیس دوسری عدالت ٹرانسفرکرنیکی جج شاہ رخ ارجمند کی درخواست منظور کرلی۔
بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے جج شاہ رخ ارجمند پر اعتراض کیا تھا جس کے بعد جج نے کیس دوسری عدالت ٹرانسفر کرنے کے لیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا۔
عدالت نے کیس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکاکی عدالت کو ٹرانسفرکردیا۔
گزشتہ سماعت پر عدالت آمد کے موقع پر پی ٹی آئی وکلا نے خاور مانیکا پر تشدد کیا، ان کو تھپڑ مارے اور عدالت میں ان پر بوتلیں بھی پھینکیں۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد:پاک فوج کو گرفتاری اور لاٹھی چارج کےاختیارات مل گئے