پولیوٹیم پر حملہ

لکی مروت میں پولیوٹیم پر حملہ:پولیس اہلکار زخمی،دہشت گردمارا گیا

ویب ڈیسک: لکی مروت میں پولیو ٹیم پر نامعلوم دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار زخمی، جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ سب ڈویژن بیٹنی کے ایریا تھانہ ور گاڑی کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم دہشت گردوں نے پولیو ٹیم پر حملہ کردیا جس میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ۔
پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک دہشت گرد موقع پر مارا گیا جس کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف معہ ایمونیشن اور ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کیا گیا ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔
حملے میں زخمی پولیس اہلکار کو علاج معالجے کیلئے ڈی ایچ او کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔

مزید پڑھیں:  ڈی چوک احتجاج، مظاہرین کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکار چل بسا