سٹاک مارکیٹ

سٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز ،76ہزار کی حد بحال

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے مثبت آغاز کے ساتھ 76ہزار کی حد بحال ہو گئی،ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں 221پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 76 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انڈیکس 75 ہزار 879 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ڈالر 278 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ہاؤس سے علی امین گنڈاپور کے غائب ہونے کی حقیقت آشکار