الیکشن ٹربیونل

اسلام آباد کے الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کے لئے درخواستیں جمع

ویب ڈیسک: اسلام آباد کے الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواستیں جمع کر ادی گئیں۔
اسلام آباد سے منتخب ہونے والے قومی اسمبلی کے تین ممبران ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، راجہ خرم نواز اور انجم عقیل نے موجودہ الیکشن ٹریبونل کی شفافیت اور غیر جانبداری پر اعتراضات اٹھا دیئے ۔
درخواست دہندگان نے موقف اپنایا کہ خدشہ ہے کہ انہیں انصاف نہیں ملے گا کیونکہ موجودہ ٹربیونل سے درخواست دہندگان مطمئن نہیں ہیں، معزز ٹریبونل معاملے میں غیر ضروری جلد بازی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹریبونل کے مذکورہ عمل میں تعصب ہے، درخواست دہندگانمعزز ٹریبونل غیر جانبداری سے کام نہیں کر رہا، آرٹیکل کے مطابق جو کہ کسی بھی فرد کا بنیادی حق ہے اس کے مطابق اس کے ساتھ معاملہ کیا جائے،قانون کے تحفظ و بالادستی اور اس کے مطابق سلوک کیا جانا،قانون کے مطابق ہر شہری کا ناقابل تنسیخ حق ہے ۔
درخواست دہندگان کے مطابق آرٹیکل 4کے تحت ہرپاکستانی شہری کا منصفانہ ٹرائل اس کا حق ہے، چاہے وہ پاکستان کے اند ر ہو یا پاکستان سے باہر،اپنے شہری حقوق کے تعین کے لیے اور ذمہ داریاں یا اس کے خلاف کسی مجرمانہ الزام میں ایک شخص منصفانہ ٹرائل اور مناسب عمل کا حقدار ہوگا
درخواست دہندگان نے استدعا کی ہے کہ انصاف کی فراہمی کے لیے الیکشن پٹیشن نمبر 73 برائے2024 کی کارروائی سے ٹریبونل اسلام آباد کو بھی روکا جا ئے ۔
درخواست میں معاملے میں مزید ریلیف کی فراہمی کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں جھڑپ: لیفٹیننٹ کرنل سمیت6جوان شہید ،6دہشت گرد ہلاک