نوشہرہ، سرکاری ہسپتال میں‌مریض جاں بحق، غفلت برتنے پر 4 اہلکار معطل

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی کے سرکاری ہسپتال میں چار اہلکاروں کو غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ہسپتال میں عملے کی غفلت کے باعث مریض جاں بحق ہو گیا تھا جس کی تحقیقات تک یہ 4 اہلکار معطل کر دیئے گئے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مریض جاں بحق ہونے کے بعد کے حالات کی جامع رپورٹ طلب کر لی ہے۔
انہوں نے ہسپتال میں‌پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے کے ذمہ دار تمام غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ غفلت برتنے پر 4 اہلکار معطل کئے گئے جن میں‌پیرا میڈیکل، ٹیکنیشن اور انتظامی عملہ شامل ہے۔
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران واقعے میں ان کے کردار کا تعین کیا جائے گا اور اس کے مطابق مناسب کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کی گرفتاری:پی ٹی آئی وکلا کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ