سارے انتقام پر مبنی سیاسی کیس انشاء اللہ جلد ختم ہوں گے، بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: سائفر کیس کے فیصلے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مرکزی رہنما شبلی فراز کے ہمراہ کہا کہ انشاء اللہ جلد سارے انتقام پر مبنی سیاسی کیس ختم ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج عوام نے بارش کا پہلا قطرہ دیکھ لیا، وہ دن دور نہیں جب بانی پی ٹی آئی ہمارے درمیان ہونگے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے 25 کروڑ عوام کے لیے خوشی کا دن ہے۔ اس کیس کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی نے 10 ماہ جیل میں گزارے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام اور اعتماد کیا، بہت جلد یہ سارے انتقام پر مبنی سیاسی کیس ختم ہوں گے۔
سینیٹر شبلی فراز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سائفر کیس کے حوالے سے فیصلہ انصاف کا تازہ جھونکا ہے، امید ہے مخصوص نشستوں میں بھی ہمیں انصاف ملے گا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی ،عطاء تارڑ