ٹی ایم ایز کی ڈیجیٹلائزیشن کے لئے کام جاری ہے، وزیر بلدیات ارشد ایوب

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات ارشد ایوب نے کہا ہے کہ ٹی ایم ایز کی ڈیجیٹلائزیشن کے لئے کام جاری ہے۔
صوبائِی دارالحکومت پشاور میں بلدیات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی ایم ایز کی ڈیجیٹلائزیشن سے نظام میں شفافیت سمیت فنڈز کے آڈٹ کا مسئلہ بھی حل ہو جائیگا۔
صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ ایک آن لائن ڈیش بورڈ بنایا جا رہا ہے میں پیدائش، شادی، وفات اور طلاق کا سرٹیفکیٹ آن لائن دیا جائے گا جو کہ نادرا کے ساتھ منسلک ہوگا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو واپس پشاور بھجوائے جانے کا امکان