کراچی میں زلزلہ، شدت 3 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ، عوام میں‌خوف

ویب ڈیسک: کراچی میں زلزلہ، کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں، شدت 3 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
کراچی میں زلزلہ مختلف علاقوں کلفٹن، ڈی ایچ اے فیز 2، آئی آئی چندریگر روڈ، اولڈ سٹی ایریا اور صدر میں محسوس کیا گیا۔
زلزلے کے باعث لوگ گھروں سے نکل آئے تاہم ابھی کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز 15 کلومیٹر شمال مشرق اور گہرائی 22 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی کی جبری گمشدگی کا براہ راست ذمہ دار وزیر داخلہ ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف