لنڈی کوتل، علاقہ خوگہ خیل میں نجی سکول میں دھماکہ، پولیس کا سرچ آپریشن

ویب ڈیسک: لنڈی کوتل کے علاقہ خوگہ خیل کے نجی سکول میں دھماکہ، سول گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا، پولیس کا سرچ آپریشن جاری۔
تفصیلات کے مطابق لنڈی کوتل کے علاوے خوگہ خیل کے ایک نجی سکول میں دھماکہ ہوا ہے۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں نجی سکول کے مین گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی زور دار آواز پورے علاقے میں گونج اٹھی جس سے قریب رہائش پذیر مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات،سرکاری ذرائع کی تردید