بلوچستان: کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے 11 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: بلوچستان کے دارالحکومت و مرکزی شہر کوئٹہ کی یوسی سنجدی کی کوئلہ کان میں گیس لیکیج کے باعث 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ یہ افراد دم گھٹنے کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے 11 افراد میں 9 مزدور، ایک ٹھیکیدار اور ایک مائن منیجر شامل ہے۔
یاد رہے کہ کوئلہ کان میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق سوات سے ہے۔
ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق محکمہ مائینز اینڈ منرل کی ابتدائی رپورٹ میں واقعہ نجی مائنز کمپنی کی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث پیش آیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ہاؤس سے میں نکل رہاتھا، یہ تصویر میری ہے،پختون یار خان کا پیغام