طورخم بارڈر پر کارگو گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ملنے پر ڈرائیورز خوش

ویب ڈیسک: پاک افغان بارڈر طورخم پر کارگو گاڑیوں کو مقررہ روٹس پر عارضی داخلے کی اجازت ملنے پر ڈرائیورز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے دونوں ملکوں کی تجارت کو بہت فائدہ ہو گا جبکہ اس کے ساتھ ہی عارضی داخلے کے دستاویز کے نفاذ سے تجارت کو بھی فروغ ملے گا۔
طور خم بارڈر پر تاجروں اور کنٹینر ڈرائیوروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے ہماری تمام پریشانیاں دور ہو جائیں گی۔ اس فیصلہ سے دونوں ملکوں کی تجارت کو بہت فائدہ ہو گا۔

مزید پڑھیں:  پاک فوج نے اسلام آباد کی سکیورٹی سنبھال لی، گشت شروع