بی آر ٹی میں چوری کرنے والی خواتین کی تصاویر وائرل

ویب ڈیسک: بی آر ٹی میں چوری کربے والی خواتین کی تصاویر پشاور پولیس نے ڈیجیتل سکرینز پر ڈسپلے کردیں۔
پولیس نے بی آر ٹی بسوں میں چوری کی مسلسل وارداتوں کے پیش نظر چوری میں ملوث خواتین کی تصاویر بی آر ٹی سٹیشنز میں لگی ڈیجیٹل سکرینز پر ڈسپلے کرتے ہوئے ان خواتین کی گرفتاری کے لیے عوام سے بھی مدد کی اپیل کی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 23 خواتین کی تصاویر بی آر ٹی کی ڈیجیٹل سکرینز پر چلائی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ بی آر ٹی میں خواتین سے چوری کی مسلسل وارداتیں رونما ہورہی تھیں، گزشتہ دنوں خاتون سے چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی وائرل ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  سوات میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق