شدید گرمی کے بعد آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: ملک بھر میں شدید گرمی کے بعد محکمہ موسمیات نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے 7 جون تک ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارش اور آندھی سمیت جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق کمزور مغربی ہوائیں آج 4 جون سے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو واپس پشاور بھجوائے جانے کا امکان