پشاور سمیت مزید 12 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق

ویب ڈیسک: پولیو وائرس کے سیمپل میں بیماری کی تصدیق کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
ذرائِع کے مطابق پشاور سمیت 12 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد پاکستان کے 42 اضلاع میں پولیو وائرس پھیل چکا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ِخیبرپختونخوا کے اضلاع لکی مروت، پشاور سمیت اوستا محمد، چمن، کوئٹہ اورمستونگ کے نمونوں میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق پاکستان کے 42 اضلاع میں پولیو وائرس پھیل چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں فائرنگ کا تبادلہ ،پولیس اہلکار زخمی ، منشیات فروش ہلاک