بجلی کی قیمت

بجلی کی قیمت میں 1روپے 90پیسے کا اضافہ

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1روپے 90پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا ۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے جون کے مہینے کے لیے قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔
نیپراکی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی اور اگست کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں93 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر46ارب61کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جب کہ صارفین سے اضافی وصولیاں جون تا اگست 2024 میں کی جائیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈی چوک احتجاج، جڑواں شہروں میں نظام زندگی بحال ہونے لگی