تعطیل ختم

ہفتے کے دن کی تعطیل ختم کرنے پر غورشروع

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے ہفتے کے دن کی تعطیل ختم کرنے پر غور شروع کر دیاگیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے ہفتے کے دن کی تعطیل ختم کرنے کے حوالے سے تمام وزارتوں سے رائے مانگ لی ہے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تمام وزارتوں سے رائے ملنے پر وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔
ذرائع کابینہ ڈویژن کے مطابق ہفتے کے روز کی چھٹی سے ملنے والے نتائج خاطر خواہ نہیں۔
چھٹی ختم کرنے پر غور عیدالاضحی کے بعد کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ریسکیو 1122 کے ڈرائیور وسٹاف گرفتار، گاڑیاں قبضہ