اہلکار جاں بحق

آندھی و طوفان ،پولیس لائن پشاور میں درخت گرنے سے ایک اہلکار جاں بحق

ویب ڈیسک:پشاور پولیس لائن میں آندھی اور طوفان کے باعث درخت گرنے سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق ملک سعد شہید پولیس لائن میں سخت اندھی اور طوفان سے درخت گرگیاجس کے نتیجے میں ڈی ایس پی سیکورٹی آفس میں تعینات اہلکار فرمان اللہ ولد سیف اللہ سکنہ لنڈی ارباب شدید زخمی ہو گیا ۔
زخمی اہلکار کو فوری طورپر علاج معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی کی بازیابی، پشاور ہائی کورٹ چھٹی کے دن کھل گیا