راہول گاندھی

پوری ریاستی مشینری کے خلاف الیکشن لڑا ہے،راہول گاندھی

ویب ڈیسک:کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ پوری ریاستی مشینری کے خلاف الیکشن لڑا، خفیہ ادارے اور آدھی عدلیہ بھی ہمارے خلاف تھی،عوام نے مودی کے بیانیے کو یکسر مسترد کردیا ہے ۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ کانگریس نے الیکشن میں بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے، ہم نے پوری ریاستی مشینری کے خلاف الیکشن لڑا، مودی نے چیف منسٹر کو جیل میں ڈالا، ہمارا بینک اکائونٹ سیز کیا ، اور پارٹیاں بھی توڑیں۔
راہول گاندھی کا مزید کہنا تھا کہ میرے دماغ میں تھا کہ ہندوستان کے عوام اپنے حق کیلئے کھڑے ہوں گے، میں سب کو مبارکباد دیتا ہوں آپ نے ملک بچانے کا پہلا قدم اٹھا لیا ہے۔
انہوںنے کہا کہ کانگریس نے ہندوستان کو ایک نیا وژن دے دیا ہے، غریب عوام نے آئین کو بچا لیا ہے، جو بھی وعدے کئے تھے ہم انہیں پورا کریں گے۔
کانگریس لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ مودی اور اڈانی کا کرپشن کا تعلق ہے، غریبوں سے کہتا ہوں کانگریس آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید پڑھیں:  سپیکر صوبائی اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر کیساتھ مشترکہ اجلاس، اہم فیصلے متوقع