بجٹ

بجٹ میں دودھ ،پتی،چینی،چاول اور آٹامزید مہنگا ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ڈبوں کا دودھ ،چائے کی پتی ،چینی ،چاول اور آٹا مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے برانڈ ڈبوں کے دودھ پر مرحلہ وار ٹیکس لگانے کی ہدایت کی ہے جس کے باعث غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے ۔
آئی ایم ایف کے کہنے پر برانڈڈ دودھ کے ڈبوں کیلئے ٹیکس استثنیٰ ختم اور نان برانڈڈ پر ٹیکس استثنیٰ برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب آئی ایم ایف نے سیلز ٹیکس کی چھوٹ مزید کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس کے نتیجے میں اگلے مالی سال بجٹ کے بعد مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بجٹ میں دودھ، چائے کی پتی اور چینی بھی مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے فاٹا اور پاٹا میں کھلی چائے کی پتی پر سیلز ٹیکس لگانے سمیت زیرو ریٹڈ سیل ٹیکس سیکٹر پر 5 سے 10 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا گیاہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت نے بھی امن و امان کے لئے فوج طلب کرلی