ملکی مروت، پولیس کی دو الگ الگ کاروائیاں، ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں پولیس کی دو الگ الگ کاروائیوں میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔
ذرائع کے مطابق تھانہ نورنگ پولیس نے ایف ایم روڈ پر فائرنگ تبادلہ کے دوران رہزن گروہ کے سرغنہ اشتہاری عرب خان المعروف عربو کو زخمی حالت گرفتار کرلیا ۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ تھانہ پیزو پولیس نے عزیز نامی اشتہاری ڈاکو کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
یاد رہے کہ ضلع لکی مروت پولیس کی دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  زمینی آپریشن : اسرائیل کا حزب اللہ کے 250جنگجومارنے کا دعویٰ