دیر بالا، انٹر ڈیپارٹمنٹل سپورٹس فیسٹیول 2024 اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ شروع

ویب ڈیسک: ضلع دیر بالا میں آج سے انٹر ڈیپارٹمنٹل سپورٹس فیسٹیول کی گرینڈ افتتاحی تقریب دیر سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔
افتتاحی تقریب میں ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ صبغت اللہ اور صوبائِی اسمبلی کے ممبران انور خان اور ملک گل اِبراہیم خان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔
ذرائع کے مطابق انٹر ڈیپارٹمنٹل سپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ، والی بال، بیڈمنٹن اور رسہ کشی کے مقابلے شامل ہیں۔ ان مقابلوں میں ضلع بھر کے 25 سرکاری محکموں کے تقریبا 400 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ فیسٹیول میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیس دیر بالا کی طرف سے کٹس، ریفریشمنٹ و دیگر سہولیات فراہم ہوں گی۔

مزید پڑھیں:  صحافتی ذمہ داری نبھاتے ہوئے مشرق ٹی وی کے اللہ نور وزیر پر پولیس کاتشدد