مہمند، بدامنی کے خلاف 100 کارخانے 5 دنوں سے بند

ویب ڈیسک: ضلع مہمند میں بدامنی کے خلاف کارخانے 5 دنوں سے بند ہیں‌۔
ذرائع کے مطابق کارخانہ مالکان کی جانب سے اپنے روزگار کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے۔
مالکان نے اس حوالے سے بتایا کہ ہم بھاری ٹیکسوں اور بجلی کے بھاری بھرکم بلوں سے مزید تنگ آگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز فوری طور پر ہم کو تخفظ فراہم کریں۔
اس موقع پر مزدوروں نے کارخانے بند ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم دیہاڑی کر کے اپنے بچوں کے پیٹ پالتے ہیں۔ کارخانے 5 دنوں سے بند ہونے سے ہمارا روزگار متاثر ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد پر حملہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، وزیردفاع