پاکستانی ڈاکٹر نے ملک کا نام روشن کر دیا، قطر میں نمایاں کامیابی

ویب ڈیسک: پاکستانی ڈاکٹر دولت خان نے ملک و قوم کا نام عالمی سطح پر روشن کرتے ہوئے قطر میں منعقدہ ایم آر سی پی امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
ایم آر سی پی امتحان میں پاکستانی ڈاکٹر نے قطر بھر میں نمبر ون پوزیشن حاصل کی۔
ذرائع کے مطابق لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر دولت خان نے ایم بی بی ایس کے بعد مڈل ایسٹ کا رخ کیا۔
مڈل ایسٹ میں بہترین تصور کئے جانے والےحماد میڈیکل کارپوریشن دوحا قطر میں اعلی تربیت حاصل کی اور امتحان میں اول رہے۔
ڈاکٹر دولت خان نے اسلامیہ کالج پشاور سے ایف ایس سی اورخیبر میڈکل کالج پشاورسے ایم بی بی ایس کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد پشاور کے کے ٹی ایچ اور شوکت خانم ہسپتال میں خدمات انجام دیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا پاک فوج کے 6جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس