شینزن، بدعنوانی پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کر رہے ہیں

ویب ڈیسک: چین کے دورہ کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے شینزن میں پاک چائنہ بزنس فورم میں شرکت کی۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کو شاندار بزنس کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ شینزن کی ترقی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے پاس ہر قسم کے وسائل ہیں، ہماری سب سے بڑی طاقت نوجوان افرادی قوت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی معیشت کا چین کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں، بدعنوانی پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کر رہے ہیں۔
شینزن میں منعقدہ برنس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ کاروبار میں آسانی کیلئے ہم نے ملک میں بزنس کونسل قائم کی۔ یہ سارے اقدامات اس لئے کئَے جا رہے ہیں کہ ہمیں اپنے ملک کو قائد اعظم کے وژن کے مطابق آگے لے کر جانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ ترقی کی ضمانت ہے۔ میں یہاں قرضوں کیلئے نہیں بلکہ کاروبار اور ترقی کیلئے آیا ہوں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان میں چینی باشندوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔
انہوں نے اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ 50 اور 60 کی دہائی میں ہمارے معاشی اعداد و شمار چین سے بہتر تھے۔ پنجاب سپیڈ کو پاکستان سپیڈ میں تبدیل کریں گے۔

مزید پڑھیں:  ہنگو، وسطی کرم میں ایف سی کے شہید 7جوانوں کی نماز جنازہ ادا