گریٹر کیمپس پشاور کی چاروں جامعات ملازمین کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

ویب ڈیسک: صوبائِی دارالحکومت میں گریٹر کیمپس پشاور کی چاروں جامعات کے ملازمین احتجاج کرنے کیلئے سڑکوں پر آ گئے۔
احتجاجی مظاہرے میں اساتذہ، کلاس تھری و فور ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ وفاق اگلے مالی سال کے بجٹ میں جامعات کےلئے کم سے کم 136 ارب روپے مختص کرے جبکہ صوبائی سطح پر ایچ ای سی کا قیام عمل میں لایا جائے۔
مظاہرین نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت جامعات کو خسارے سے نکالنے کےلئے بجٹ میں 50 ارب روپے کا فنڈ مختص کرے۔
گریٹر کیمپس پشاور کی چاروں جامعات ملازمین نے بیک آواز تنخواہوں میں اضافہ یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:  پی تی آئی احتجاج، جڑواں شہروں کو ملانے والے راستے تیسرے روز بھِی بند