سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و لاونسز میں اضافے کا امکان

ویب ڈیسک: وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 تا 20 فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق بیوروکریسی کی موناٹائزیشن پالیسی میں 40 ہزار سے 60 ہزار روپے اضافے اور گریڈ 20 تک کے افسران کے لیے موناٹائزیشن 65 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 5 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔
اس تناظر میں گریڈ 21 گریڈ 22 کے افسران کیلئَے بھی خوشخبری موجود ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ 1 سے 16 گریڈ کے ملازمین کے لیے میڈیکل اور کنوینس الاؤنس میں 200 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے صوبوں اور وفاق کے ملازمین کا تنخواہوں میں فرق کم کرنے کے لیے ڈسپیریٹی الاؤنس جاری رکھنے کی بھی تجویز ہے۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کی تجاویز بارے حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم، وزارت خزانہ اور کابینہ کی مشاورت سے کریں گے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات،سرکاری ذرائع کی تردید