نیب ترامیم کیس، جسٹس اطہر من اللہ کا اختلافی نوٹ جاری

ویب ڈیسک: نیب ترامیم کیس کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواست کے معاملے پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے اختلافی نوٹ جاری کر دیا۔
جسٹس اطہر من اللہ نے اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ کیس کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔ بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے براہ راست نشر کرنا ضروری ہے۔
اختلافی نوٹ کے مطابق نیب ترامیم کیس کی 31 اکتوبر 2023 اور رواں سال 14 مئی کی سماعت براہ راست نشر ہوئی۔
انہوں نے مزید درج کیا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں،انہیں لائیو دکھانا کسی قانون کیخلاف ورزی نہیں۔

مزید پڑھیں:  ڈی چوک احتجاج، جڑواں شہروں میں نظام زندگی بحال ہونے لگی