فکسڈ چارجز

سولر صارفین پر فکسڈ چارجز لگانے کا فیصلہ، پاور ڈویژن کی تردید

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے موجودہ نیٹ میٹرنگ سسٹم ختم اور سولر سسٹم نصب کرنے والے صارفین پر ماہانہ فکسڈ چارجز لگانے کا فیصلہ کرلیاہے جبکہ پاور ڈویژن نے تردید کردی ۔
حکومت نے سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے ساتھ 600میگاواٹ کاسولرپاورپلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جو سعودی عرب کی بغیر بڈنگ بین الحکومتی بنیادوں پر لگایا جائے گا۔
وزیراعظم نے فیصلوں سے متعلق متعلق سمری ارسال کرنے سمیت سولربجلی کی خریداری اور فروخت کے دو الگ نرخ تیارکرنے کی ہدایت کی ہے۔
حکومت نے سولر سسٹم نصب کرنے والے صارفین پر ماہانہ فکسڈ چارجز عائد کرنے، نیٹ میٹرنگ ریگولیشن میں ترمیم اورالگ ٹیرف کیٹیگری متعارف کرانیکا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے سے متعلق خبر درست نہیں، وزیراعظم کی جانب سے نیٹ میٹرنگ پالیسی سے متعلق کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں۔

مزید پڑھیں:  محسن نقوی کا رات گئے ڈی چوک کا دورہ، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا