متنازعہ ٹویٹ

متنازعہ ٹویٹ،بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹویٹ کیس میں بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کیخلاف ایف آئی اے کو تادیبی کارروائی سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ رئوف حسن اور بیرسٹر گوہرایف آئی اے میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرائیں۔
ایف آئی اے دونوں کو نہ ہراساں کرے اور نہ تادیبی کارروائی کرے ،ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرکے 25جون تک جواب طلب کرلیا گیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ایف آئی اے طلبی نوٹسز کیخلاف تحریری حکم جاری کر دیا۔
قبل ازیں ایف آئی اے نے بیرسٹر گوہراور رؤف حسن کا بیان قلمبند کر لیا
تفتیشی ٹیم کی جانب سے بیرسٹر گو ہر اور روف حسن کو سوالنامہ دیا گیا، تفتیشی ٹیم نے سوال کیا سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹوئٹر اکاونٹ کون چلاتا ہے؟سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ پر کس کی اجازت سے مواد اپلوڈ ہوتا ہے ؟متنازعہ ٹویٹ ابھی تک ڈیلیٹ نہ کرنے کی وجہ کیا ہے؟
بیرسٹر گوہراور رؤف حسن نے جواب نامہ جمع کروا دیا،جواب نامہ جمع کروانے کے بعد بیان الگ سے ریکارڈ کروایا،ٹیم بیانات کا جائزہ لینے کے بعد دوبارہ طلب کرے گی،دوبارہ طلب کرنے پر پیش ہونے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی احتجاج: مینارپاکستان اور دیگر راستے کنٹینرز لگا کر بندکردیئے گئے